ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، محمد حارث کپتان

ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، محمد حارث کپتان

ایک نیوز: پی سی بی نے ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، محمد حارث ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث آٹھ ٹیموں کے 15 میچوں پر مشتمل اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کریں گے، جو 14 سے 23 جولائی تک سری لنکا میں ہونا ہے۔ اسکواڈ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پیر 3 جولائی کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جمع ہوگا۔

شاہینز گروپ اے میں بھارت اے، نیپال اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی، اس کے بعد فائنل ہوگا۔قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 14 جولائی کو نیپال کے خلاف کریں گے، اس کے بعد 16 جولائی کو انڈیا اے اور 18 جولائی کو سری لنکا اے کے خلاف میچ ہوں گے۔

حارث پانچ ون ڈے اور نو ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور پہلی بار شاہینز کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں شامل دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں میں ارشد اقبال۔  کامران غلام ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، شاہنواز دہانی اور طیب طاہر  شامل ہیں۔