برازیلین فٹبالر کو ریپ کے جرم میں سزا

  برازیلین فٹبالر کو ریپ کے جرم میں سزا
کیپشن:   برازیلین فٹبالر کو ریپ کے جرم میں سزا

ویب ڈیسک:اسپین کی عدالت نے برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی ایلوس کو ریپ کے جرم میں ساڑھے 4 سال قید کی سزا سنا دی۔
 رپورٹ کے مطابق 40 سالہ ڈینی الویز پر الزام تھا کہ انہوں نے دسمبر 2022 میں بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں نوجوان خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
اس کے علاوہ عدالت نے 3 بار چیمپیئنز لیگ جیتنے والے ڈینی الویز کو جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد 5 سال پروبیشن کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی عدالت نے فٹبالر کو متاثرہ خاتون کو ایک لاکھ 50 ہزار یورو (ایک لاکھ 62 ہزار ڈالرز) معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
بارسلونا کی عدالت نے کہا کہ ’متاثرہ خاتون سے زبردستی کی گئی، خاتون کی مرضی شامل نہیں تھی اور متاثرہ خاتون کی گواہی کے علاوہ ایسے شواہد موجود ہیں جس سے ملزم کا جرم ثابت ہوگیا ہے‘۔