میری نہیں تو کسی کی نہیں، سرخ جوڑے میں دلہن قتل

21سالہ مقتولہ ولائل بی بی کی آج برات آنی تھی۔
کیپشن: 21سالہ مقتولہ ولائل بی بی کی آج برات آنی تھی۔

ایک نیوز نیوز: حاصل پور کے نواحی علاقہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 163مراد میں عاشق نے پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے دلہن کو گولی مار کر قتل کرکے بعد خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کر لی
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چک 163مراد میں پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے نبیل نامی 29سالہ نوجوان نے اپنی ہی ماموں زاد کزن کو گولی مار کر قتل کردیا بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی جبکہ  21سالہ مقتولہ ولائل بی بی کی آج برات آنی تھی۔  برات آنے سے قبل ہی نبیل نامی مبینہ عاشق نے دلہن کو گولی مار دی جس سے شادی والے گھر میں ماتم بچھ گیا  نبیل نامی نوجوان شادی میں شرکت کے لئے لاہور سے پہلے ہی آیا ہوا تھا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس افسوس ناک واقع کی تفتیش شروع کردی ۔

 واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔