عمران خان کا متوالہ صدقہ کیلئے اونٹ لیکر زمان پارک پہنچ گیا

عمران خان کا ہاتھ لگا کر اونٹ کا صدقہ کروں گا 
کیپشن: عمران خان کا ہاتھ لگا کر اونٹ کا صدقہ کروں گا 

ایک نیوز نیوز: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان زخمی ہونے پر پی ٹی آئی کا متوالے وحید خان نیازی جڑانوالہ سے اونٹ لیکر زمان پارک پہنچ گیا 
رٌپورٹ کے مطابق  وحید خان نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت یابی کے لیے اونٹ صدقہ کے لیے لیکر آیا ہوں۔ عمران خان کا ہاتھ لگا کر اونٹ کا صدقہ کروں گا 
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے  تھے۔ قاتلانہ حملے میں عمران خان کو 3 گولیاں لگی تھی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔  گولی لگنے سے سابق وزیراعظم عمران خان ، فیصل جاوید  اور  عمران اسماعیل بھی زخمی ہوئے۔ اقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کو فوری طور پر ریسکیو کرتے ہوئے کنٹینر سے اتار کر گاڑی میں پہنچایا اور مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیادہ تر پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسم کے نچلے حصے پر گولیاں لگی ہیں۔