5 دن انتہائی اہم، کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی: شیخ رشید

5 دن انتہائی اہم، کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی: شیخ رشید
کیپشن: 5 دن انتہائی اہم، کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی: شیخ رشید

ایک نیوز نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 5 دن انتہائی اہم ہیں، کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسا نفسی کا عالم ہے، 5 دن انتہائی اہم ہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی، 26 نومبر 2 بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا، 30 نومبر تک فیصلہ ہو جائے گا، آر ہوگا یا پار ہو گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا  کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا، رانا ثناء اللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے، وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیج پر نہیں ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔