مونس الہی ودیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر ٹیکس وصولی جائز قرار

 مونس الہی ودیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر ٹیکس وصولی جائز قرار

ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہی سمیت دیگر کی بیرون ملک میں   جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اقدام کو درست قرار دے دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے مونس الہیٰ سمیت دیگر کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے  مسترد کردیا ہے۔  جسٹس عاصم حفیظ شیخ نے مونس الہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔  درخواست گزار  کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت بیرون ملک میں واقع جائیدادوں کا ٹیکس وصول نہیں کرسکتی  ہے۔ موقف اپنایا گیا کہ بیرون ملک میں جائیدادوں پر ٹیکس سے متعلق صوبائی حکومت پوچھ سکتی ہے  وفاقی حکومت کے پاس اسکا اختیار نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ مونس الہی سمیت دیگر نے ایف بی آر کا بیرون ملک میں جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کے اقدام کو چیلنج کررکھا تھا۔  








عدالت نے  ایف بی آر کی جانب سے بیرون ملک میں جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کے نوٹسز کو کالعدم قرار دے استدعا