صارفین کیلئے یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ٹی وی ایپ میں تبدیلی

صارفین کیلئے یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ٹی وی ایپ میں تبدیلی
کیپشن: Changes to YouTube's Android TV app for users

ویب ڈیسک:صارفین کےلئے یوٹیوب کی اینڈرائیڈٹی وی ایپ میں بڑی تبدیلی کی جارہی ہے۔
یوٹیوب صارفین کےلئے ٹی وی ایپ کی سائیڈبارکوتبدیل کررہی ہے،جس کواستعمال کرنےکےلئےاب مینیوسائیڈبارپرجائیں گے تو انہیں ایک نیا ڈیزائن دیکھنے کو ملے گا۔
خیال رہے کہ سائیڈ بار میں مختلف ٹیبز ہوتی ہیں جن میں ہوم ، میوزک موویز اینڈ ٹی وی، نیوز، گیمنگ، سبسکرپشن، لائبریری اور مور (more) آئیکونز  شامل ہیں ۔تاہم نئی اپڈیٹ کے بعد اس سائیڈ بار کو چھوٹا کردیا گیا ہے جو اب سرچ، ہوم ،  میوزک، موویز اینڈ ٹی وی اور مور (more) پر مشتمل ہوگی۔
نئی سائیڈ بار میں یہ سب آپشنز کیپسول کی شکل کے آئیکونز میں نظر آئیں گے۔ہر آپشن بیک گراؤنڈ میں پہلے کے مقابلے زیادہ نمایاں ہوگا۔
یوٹیوب کی جانب سے ان نئی تبدیلیوں کا مقصد ایپ کے میٹریل یو ڈیزائن کو بہتر بنانا ہے۔ یہ نیا ڈیزائن بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔