ضمنی انتخاب میں کامیاب 22امیدواروں کے فارم47جاری

ضمنی انتخاب میں کامیاب 22امیدواروں کے فارم47جاری
کیپشن: ضمنی انتخاب میں کامیاب 22امیدواروں کے فارم47جاری

ایک نیوز:الیکشن  کمیشن نے ضمنی  انتخابات میں کامیاب ہونے والے 22 امیدواروں کے فارم 47 جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 5،پنجاب اسمبلی کے 12،بلوچستان اسمبلی کے 2اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے2 کامیاب امیدواروں ،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 50 قلعہ عبداللہ سے ری پولنگ میں ایک امیدوار کی کامیابی کا بھی فارم 47 جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ سے خان زیب آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے۔ این اے 44  ڈی آئی خان سے سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان،  این اے 119 لاہور سے لیگی رہنما علی پرویز، این اے 132 قصور سے لیگی  رہنما رشید احمد خان جبکہ این اے 196 قمبر شہداد  کوٹ سے پی پی پی پارلیمنٹرین کے خورشید  احمد جونیجو کامیاب قرار پائے۔
 پی پی 2 چکوال سے لیگی  رہنما فلک شیر اعوان، پی پی 32 گجرات سےق لیگی رہنما موسی الہٰی، پی پی 36 وزیر آباد سے عدنان افضل چٹھہ، پی پی 54 ناروال سے لیگی رہنما احمد اقبال چودھری، پی پی 93 بھکر سے لیگی رہنما سعید اکبر خان جبکہ پی پی 139 شیخوپورہ سے لیگی  رہنما رانا افضال حسین کامیاب ہوئے ۔
پی پی 147 لاہور سے مسلم  لیگ ن کے محمد ریاض، پی پی 149 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد شعیب صدیق، پی پی 158 لاہور سے لیگی  رہنما چودھری محمد نواز، پی پی 164 سے لیگی رہنما راشد منہاس، پی پی 266 رحیم  یار خان سے پی پی پی پارلیمنٹرین کے ممتاز علی جبکہ پی پی 290  ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان لغاری کامیاب قرار پائے ۔
کے پی اسمبلی کے حلقہ 22 باجوڑ سے مبارک زیب اور کوہاٹ کے حلقہ 91 سنی اتحاد کونسل کے داوٴد شاہ کامیاب ہوئے۔ بلوچستان اسمبلی خضدار سے باپ پارٹی کے میر جہانزیب مینگل اور لسبیلہ سے لیگی  رہنما محمد زرین خان مگسی کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن نے پی بی 50 قلعہ عبد اللہ سے ری پولنگ میں اے این پی کے زمرک خان کی کامیابی کا بھی فارم 47 جاری کردیا۔