پی سی بی نے ورلڈ کپ وینیوز کی تبدیلی کیلئے درخواست دیدی

پی سی بی نے ورلڈ کپ وینیوز کی تبدیلی کیلئے درخواست دیدی

ایک نیوز: پی سی بی نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے دو لیگ میچوں کے مقامات کو تبدیل کرنے کی درخواست دیدی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  نے 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو چنئی میں افغانستان سے شیڈول میچ کے مقامات کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بورڈ نے درخواست کی ہے کہ 20 اکتوبر کو بنگلورو آسٹریلیا کے بجائے افغانستان سے جبکہ 23 اکتوبر کو چنئی میں افغانستان کے بجائے آسٹریلیا میچ کروایا جائے۔

  پی سی بی نے درخواست کیلئے آئی سی سی کو کوئی ٹھوس وجہ فراہم نہیں کی لیکن وینیو کی تبدیلی دونوں میچوں میں پاکستان کو فیورٹ بناسکتی ہے۔اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست کا جواب دیا ہے یا اس پر غور کررہے ہیں۔ پاکستان اپنے وارم اپ میچوں میں سے ایک میں افغانستان سے بھی کھیلنا ہے۔

آئی سی سی ایونٹس میں مقام کی تبدیلی کی بنیادی وجہ سیکیورٹی ہوتی ہےجس کی ماضی میں بھی مثال ملتی ہے۔ 2016 کے ورلڈکپ کے دوران اصل شیڈول میں 19 مارچ کو بھارت اور پاکستان کا میچ دھرم شالہ میں تھا لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے سخت حفاظتی یقین دہانی کی عدم موجودگی میں میچ کو کولکتہ منتقل کردیا گیا۔

ممکنہ شیڈول کے مطابق پاکستان 6 اکتوبر اور 12 کو کوالیفائر ٹیمز کے خلاف میدان میں اُترے گی، یہ دونوں میچز حیدرآباد میں شیڈول ہیں۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہےجہاں پلیئرز کی سیکیورٹی کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

اسی طرح قومی ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل آنا جس پر پی سی بی نے وینیوز تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔گرین شرٹس 27 اکتوبر کو چنائی میں جنوبی افریقہ، 31 اکتوبر کولکتہ میں بنگلہ دیش، 5 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور اور 12 نومبر کو انگلیںڈ کے خلاف کولکتہ میں مدمقابل آئی گی۔