ساہیوال میں نامور منشیات فروخت گرفتار

نامور منشیات فروخت گرفتار
کیپشن: نامور منشیات فروخت گرفتار
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ساہیوال کے پولیس تھانہ غلہ منڈی نے زبردست کاروائی کرتے ہوئے موت کے سوداگروں کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی پولیس کے ایس ایچ او اے ڈی شاہین کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز اسی سلسلہ میں محلہ نور پارک اور شریف کالونی میں کامیاب ریڈ کرکے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں جمشید شیخ سکنہ ڈسپنسری روڈ اور مسماۃ صابراں بی بی سکنہ شریف کالونی کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے پاس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی تھی۔  ملزمان سے برآمد ہونے والی چرس کا وزن 6600 گرام تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔