لاہور: اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نےاووسیز کار سوار فیملیی کی خاتون کو لوٹ لیا

کیپشن: لاہور: اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نےاووسیز کار سوار فیملیی کی خاتون کو لوٹ لیا

ایک نیوز: اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اووسیز کار سوار فیملیی کی خاتون کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقے مین بیلوارڈ اقبال ٹاؤن پاک بلاک میں ایک سٹور کے باہر گاڑی سے سعدیہ زینب نامی خاتون گاڑی سے اتری۔موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو خاتون سے پرس چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو اووسیز خاتون سے 5 لاکھ مالیت کا موبائل فون،4 لاکھ روپے،سوالاکھ مالیت کی غیر ملکی کرنسی،آئی پیڈ اور 30 ہزار مالیت کا پرس چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔واردات 2 روز قبل تھانہ اقبال ٹاؤن کی حدود میں پیش آئی۔

تھانہ اقبال ٹاؤن کی پولیس نے واردات کا مقدمہ اووسیز خاتون سعدیہ زینب کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔