بھارتی اداکارہ موٹرسائیکل حادثےمیں زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ موٹرسائیکل حادثےمیں زخمی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
کیپشن: Indian actress injured in motorcycle accident, transferred to hospital in critical condition

ویب ڈیسک:بھارت کی تامل فلم سیتھن میں اداکاری کاجادوجگانےوالی اداکارہ   اروندھاتی نائر موٹرسائیکل حادثےمیں شدیدزخمی ہونےسےوینٹی لیٹرپرمنتقل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیاکےمطابق چندروزقبل اداکارہ اپنےبھائی کےساتھ ایک یوٹیوب چینل کوانٹرویودینےکےبعدگھرواپس آرہی تھیں کےراستے میں ایک گاڑی نےان کی بائیک کوٹکرماری دی جس وہ شدیدزخمی ہوگئیں اورہسپتال منتقل کیاگیا۔
رپورٹ کےمطابق اداکارہ اس وقت تریوندرم کے اننتھا پوری ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اداکارہ کی بہن نےسوشل میڈیاکےذریعےاداکارہ کےزخمی ہونےاوروینٹی لیٹرپرہونےکی تصدیق کی ہے۔


پوسٹ میں اداکارہ کی بہن کاکہناہےکہ اداکارحادثےمیں شدیدزخمی ہوئیں ہے،اب وہ زندگی جنگ لڑرہی ہے۔
واضح رہےکہ اروندھاتی نائر نے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز 2014 میں فلم پونگے ایزھو منوہارا  سے کیا، بعد میں فلم سیتھن نے انہیں تامل فلموں کی ایک مقبول اداکارہ بنادیا، انہیں آخری مرتبہ  2023 میں فلم آیارام پورکاسوکل میں دیکھا گیا تھا۔