رابی پیرزادہ کی طبیعت بگڑگئی،ہسپتال میں داخل

رابی پیرزادہ کی طبیعت بگڑگئی،ہسپتال میں داخل
کیپشن: Rabi Pirzada's condition worsened, he was admitted to the hospital

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کی طبیعت بگڑگئی جس کی وجہ سےان کوہسپتال میں داخل کرادیاگیا۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پررابی پیرزادہ کےآفیشل اکاونٹ پرایک پوسٹ شیئرکی گئی ہے،جس میں سابق گلوکارہ کوہسپتال کےبسترپرلیٹےہوئےدیکھاجاسکتاہے۔


اس تصویرکےکیپشن میں لکھاگیاکہ رابی پیرزادہ کی طبیعت خراب ہونےکی وجہ سےقرآن پاک کی کلاس نہیں ہو رہی۔سابقہ گلوکارہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آپ سب سے التماس ہے کہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت عطا فرمائیں۔
رابی پیرزادہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے دعا کر رہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہی ہے۔