اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست ،امریکانےویٹوکردیا

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست ،امریکانےویٹوکردیا
کیپشن: The United States vetoed Palestine's request for full membership in the United Nations

ایک نیوز:اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست کوامریکانےویٹوکردیا۔
تفصیلات کےمطابق 15 رکنی کونسل میں فلسطین کے حق میں 12 ووٹ ڈالے گئے۔برطانیہ اورسوئٹزرلینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ سے گریز کیا۔

سیکیورٹی کونسل کی اکثریت کی حمایت کے باوجود قرارداد پاس نہ ہوسکی۔ امریکا کے ویٹو کے بعد فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ فلسطین کو 2012سے اقوام متحدہ میں غیررکن مبصر کا درجہ حاصل ہے۔