آئرلینڈ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

آئرلینڈ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: Ireland announced its recognition of Palestine

ویب ڈیسک:آئرلینڈ کے نو منتخب وزیراعظم سائمن ہیرس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
آئرلینڈ کے شہر گیلوے میں ایک تقریب سے خطاب میں سائمن ہیرس نے اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی فراہمی کا پُر زور مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج مجھے یہ کہنے دیں، ہم آپ کے اقدامات سے بیزار ہو گئے ہیں، اب جنگ بندی کرو اور امداد کی رسائی محفوظ بناؤ۔ 

سائمن ہیرس کا کہنا تھا کہ میرے دوستوں ہمیں دو ریاستی حل کی ضرورت ہے، اسرائیل اور فلسطین ساتھ ساتھ امن و سلامتی سے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج رات گیلوے سے میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ آئرلینڈ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔