ایک عمران خان کو بند کر کے حالات نہیں بدل سکتے: بلاول بھٹو

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ایک عمران خان کو بند کر کے حالات نہیں بدل سکتے۔

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بلوچ ہاؤس اوکاڑہ پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال ، بلاول بھٹوکودیکھ کروزیراعظم کے نعرےلگادیئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن  پنجاب کے جنرل سیکرٹری آصف خان بلوچ کے بھائی کی فاتحہ خوانی  کی۔ کارکنوں سے بھی ملاقات کی۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔معاشی بحران،  دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے،ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے صرف ایک جماعت ہے جو ان مسائل کو حل کر سکتا ہے وہ پیپلز پارٹی ہے،کونسی جماعت ہے جس نے 2009 میں ملک کے بہت برے معاشی حالات، اور مہنگائی پر قابو پایا اور ملک کی غریب عوام کو ریلیف دیا۔اس ڈسٹرکٹ میں لانگ مارچ کے بعد آج اوکاڑہ آیا ہوں۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ عوام نے مختلف 4 جگہ پر استقبال کیا،جہاں جہاں استقبال ہوا جذبہ بڑھتا گیا۔پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ایک عمران خان کو بند کر کے حالات نہیں بدل سکتے،ہمارے ساتھی کے بھائی کو قتل کیا گیا ہمارا مطالبہ ہے اسےانصاف دیا جائے،پاکستان پیپلز پارٹی ایک فیملی ہے،وزیراعظم صاحب سے مل کر بات کرو ں گا،ایک عرصے کے بعد اوکاڑہ آیا پہلے لاج مارچ کے وقت آیا تھا میں پارٹی نے الگ الگ استقبال رکھا تھا میں ناراض تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھاکہ پہلے بھی ہم نے پاکستان کو مسائل سے نکالا تھا اب بھی پیپلزپارٹی ہی مسائل سے نکالے گی، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،ہم نے ثابت کیا کہ جمہوریت ایک اچھا انتقام ہے،الیکشن کمیشن کو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،ہم الیکشن نے کبھی نہیں بھاگے اور نہ ہی اب بھاگے گے،پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو ہر صوبے میں اکثریت رکھتی ہے،پہلے بھی پیپلزپارٹی کا منی لاڑکانہ تھا اب بھی پیپلزپارٹی کا ہی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھاکہ  وقت بتائے گا کہ پیپلزپارٹی پارٹی عوام دوست پارٹی ہے،اس بار وزیراعظم پیپلزپارٹی کا پی ہو گا، چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف ساری عوام دیکھ رہی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان سے امید ہے کہ وہ ملکی سلامتی پر اچھے فیصلے کرے گے،میاں نواز شریف کی واپسی کا ہمارا مطالبہ بہت پرانا ہے،جہاں تک پیپلزپارٹی کی بات ہے پیپلزپارٹی نے 2007 میں بھی الیکشن لڑا۔شہید بے نظیر بھٹو کو دفنا کر بھی الیکشن لڑا ہے اس لیے پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جا سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھاکہ لیول  پلئینگ فیلڈ پر ہمارے سی ای سی میں اعتراضات اٹھائے گئے ہیں،لیول پلئنگ فیلڈ فیلڈ کے حوالے سے صدر زرداری کو اختیار دے دیا ہے،اگر لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملا تو پھر زرداری سے کہیں گے کہ میرے ہاتھ کھول دیں،میں بار بار گزارش کر رہا ہوں ہمیں الیکشن کی تاریخ ڈی جائے۔ن لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو ن لیگ مبارک ہو،میں خود یوتھ ہوں اور یوتھ کے مسائل کو سمجھتا ہوں اب فیصلہ نوجوان نے کرنا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا ٹویٹ میں کہنا تھاکہ اگر ہم نے ملک کی غریب ترین عورتوں کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا ہے، تو ہم بینظیر یوتھ کارڈ بھی فراہم کرسکتے ہیں جس کے ذریعے روزگار کی تلاش کرنے والے نوجوانوں کو مدد فراہم کی جاسکے گی۔