کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا، 109 کیس رپورٹ

کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا، 109 کیس رپورٹ

ایک نیوز:  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے عالمی وبا کورونا کے 109 مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ کوئی اموات نہیں ہوئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 320 ٹیسٹ ہوئے ہیں جس میں سے 109 مثبت کیسز سامنے آئے۔ کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 2.05 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے لیکن  ملک بھر میں کورونا کے 14 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق  اسلام آباد میں 356 ٹیسٹ کیے گئے جس میں  20 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔لاہور میں 571 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 24 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ راولپنڈی میں 217 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 07 کیسز رپورٹ ہوئے اور  پشاور میں 108 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 05 کیسز رپورٹ ہوئے۔