بھارت سے بد ترین شکست کے بعد سری لنکن کپتان کا بیان

بھارت سے بد ترین شکست کے بعد سری لنکن کپتان کا بیان
کیپشن: بھارت سے بد ترین شکست کے بعد سری لنکن کپتان کا بیان

ایک نیوز :سری لنکا کے کپتان داسن شانکانے کہا کہ بھارتی باولر سراج نے بہت زبردست باولنگ کی ، انہیں اس کا کریڈٹ جاتا ہے ۔ 

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگا یہ بیٹنگ کے لیے بہترین پچ ہے لیکن اوور کاسٹ (گہرے بادلوں کی ) کنڈیشنز نے کردار ادا کیا اور بیٹنگ مشکل ہوگئی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ہمیں بہتر کھیل پیش کرنا چاہیے تھااور پارٹنر شپ بنانے کے لیے اپنی مہارت کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا  ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں تین کھلاڑی ایسے ہیں کہ ورلڈ کپ میں بھارتی کنڈیشنز میں اچھا سکور کریں گےاور ہمارے باولرز بھی ورلڈ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

سری لنکن کپتان نے کہا کہ دوسال پہلے ہم نے جہاں سے سفر کا آغاز کیا تھا وہاں سے اب تک بہت مثبت چیزیں بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے فینز سے معذرت خواہ ہیں اور بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔