ٹک ٹاک صارفین اب بیک وقت دونوں کیمرے استعمال کر سکیں گے۔ لیکن کیسے؟ 

صارفین موبائل کے فرنٹ اور بیک کیمرے کو بیک وقت استمعال کر سکیں گے۔
کیپشن: صارفین موبائل کے فرنٹ اور بیک کیمرے کو بیک وقت استمعال کر سکیں گے۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین  کی مزید توجہ حاصل کرنے کے لیے نئی منی ایپ متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے ’ٹک ٹاک ناؤ‘ نامی منی ایپ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت صارفین موبائل کے فرنٹ اور بیک کیمرے کو بیک وقت استعمال  کر سکیں گے۔ 

ایپلی کیشن انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ٹک ٹاک ناؤ‘ ٹک ٹاک کی طرح ہی کام کرے گی اور لوگوں کو ٹک ٹاک ایپ میں مذکورہ ایپ کو استعمال کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

ٹک ٹاک ایپ  میں ہی ’ٹک ٹاک ناؤ‘ کا ایک الگ ٹیب دیا جائے گا۔ جہاں پر جاکر صارفین موبائل کے دونوں کیمرے بیک وقت استعمال کر سکیں گے۔ 

ٹک ٹاک ناؤ جہاں ٹیب کی شکل میں ٹک ٹاک پر استعمال کی جا سکے گی وہاں صارفین اس ایپ میں اکاؤنٹ بنانے کے اہل بھی ہوں گے۔

ٹک ٹاک ناؤ‘ پر 16 سال سے کم عمر صارفین ویڈیوز تو بنا سکیں گے مگر وہ اپنی ویڈیوز کو ایپ پر شیئر نہیں کر سکیں گے۔

13 سے 15 سال کی عمر کےصارفین مخصوص ویڈیوز پر کمنٹس کرسکیں گے ۔

ٹک ٹاک ناؤ‘  ایپ میں صارفین کو ویڈیو اور تصاویر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی موصول ہوا کرےگا اور صارفین اس پر 10 سیکنڈ تک کی ویڈیو بنا سکیں گے۔

’ٹک ٹاک ناؤ‘ کو فی الحال امریکا میں متعارف کروایا جائے گا۔ جس کے بعد دیگر ممالک میں بھی اس ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جائے گا۔