سری لنکا کیخلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، 2 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

سری لنکا کیخلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، 2 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

ایک نیوز: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،محمد حریرہ اور عامر جمال کو  پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں  محمد حریرہ اور عامر جمال کو  پہلی بار شامل کیا گیا ہےجب کہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شاہین آفریدی اور سرفراز احمد کو   آئندہ ماہ سری لنکا کے دورے میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔سابق جنوبی افریقن کرکٹر مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے۔

سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز دراصل تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی۔ پاکستان ٹیم  میں بابراعظم ( کپتان ) ،محمد رضوان ( نائب کپتان اور وکٹ کیپر ) ،عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں چار اسپنرز ،چار فاسٹ بولرز ،چھ مستند بیٹسمین اور دو وکٹ کیپرز شامل ہیں۔