شیری رحمان سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر نامزد

شیری رحمان سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر نامزد
کیپشن: شیری رحمان سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر نامزد

ایک نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

چیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےسینیٹر شیری رحمان کو پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر مبارک باد دی۔

یوسف رضاگیلانی کاکہنا تھاکہ امید ہے کہ سینیٹر شیری رحمان ایوان بالا کی قانون سازی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔ہاؤس آف فیڈریشن کا ملکی مسائل پر پالیسی سازی میں اہم فورم ہے۔سینیٹر شیری رحمان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کو اجاگر کرینگی۔