سینکڑوں بے گناہ کارکن جیلو ں میں قید ہیں،ڈاکٹریاسمین راشد

سینکڑوں بے گناہ کارکن جیلو ں میں قید ہیں،ڈاکٹریاسمین راشد
کیپشن: سینکڑوں بے گناہ کارکن جیلو ں میں قید ہیں،ڈاکٹریاسمین راشد

ایک نیوز:رہنماتحریک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا ہے کہ ایک سال سے سینکڑوں  بے گناہ کارکنان  جیلوں میں قید ہیں ۔

تحریک انصاف کی اسیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایک سال سےتحریک انصاف کے کارکنوں پر  ظلم زیادتی   میں کوئی کمی نہیں آئی۔عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو ٹارگٹ کیاجارہاہے۔ظلم وستم کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔گزشتہ 15 دن سے مریم نواز کے حکم پر صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ملک کو سرگودھا جیل میں بند کیا گیا ہے۔ انسانی  عقل دنگ رہ جاتی ہے  ان پر لاہور  سیمت کئی شہریوں  میں  جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے  ۔تعجب کی بات ہے عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید نے یک وقت کئی شہروں میں جلاؤ  گھیراؤ کیا۔

ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا ہے کہ پنجاب پولیس کب تک جھوٹ بولتی رہے گی ۔ پاکستان کے باشعور عوام  اس ظلم کا جواب صرف اپنے ووٹ کی طاقت سے دے سکتے ہیں  ۔ میں لاہور سمیت پنجاب کی باشعور عوام سے اپیل کرتی ہوں  کہ وہ 21 اپریل کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں ۔تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدواران کو تاریخی فتح دلائیں ۔عوام  اپنے ووٹوں کی  خودحفاظت کریں ۔عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے نااہل  حکمرانوں کا عوام محاسبہ کریں گے۔