سعودی عرب کےمعاون وزیردفاع کی پاکستان آمد

سعودی عرب کےمعاون وزیردفاع کی پاکستان آمد
کیپشن: Deputy Defense Minister of Saudi Arabia arrived in Pakistan

ایک نیوز: سعودی عرب کےمعاون وزیردفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ دورہ پاکستان پرپہنچ گئے۔ 
ٰتفصیلات کےمطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد نے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ کا والہانہ استقبال کیا ، سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کرینگے۔

 آرمی چیف سے ملاقات کےدوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیر بحث آئینگے ،اس کے ساتھ ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔