لاہور:وحدت کالونی میں فائرنگ،بہن بھائی قتل

لاہور:وحدت کالونی میں فائرنگ،بہن بھائی قتل
کیپشن: لاہور:وحدت کالونی میں فائرنگ،بہن بھائی قتل

ایک نیوز: لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں قتل کا بدلہ لینے کے لیے کی گئی فائرنگ سے بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نعمان اور انوشہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ نعمان نے کچھ عرصہ قبل ملزم کے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ملزم آفتاب اور اس کا ساتھی صلح کے بہانے نعمان کے گھر آئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے نعمان پر فائرنگ کی تھی جس کی زد میں اس کی بہن بھی آ کر جاں بحق ہو گئی۔ملزمان فرار ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔