عمران خان اداروں کیخلاف زہر اگل رہے ہیں : حمزہ شہباز

عمران خان اداروں کیخلاف زہر اگل رہے ہیں : حمزہ شہباز
ایک نیوز نیوز: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازنے کہاہے کہ کل ایک شخص نے پھر سازش کا ذکر کیا ہے۔اداروں کیخلاف باتیں ہورہی ہیں، کئی ماہ سے زہر اگلا جارہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قوم کے پاس دوراستے ہیں۔ پہلا راستہ سچائی کا ہے۔دوسرا راستہ سازش اور انتشار کا ہے۔
3 ماہ سے پنجاب میں آئینی حوالے سے اتار چڑھاؤ ہے۔ایسا اتار چڑھاؤ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا
عمران خان کہتے ہیں اداروں نے میرے خلاف سازش کی۔عمران نیازی کہتا ہے ایٹمی طاقت برباد ہوجائے گے۔ فوج ٹوٹ پھوٹ جائے گی۔
لانگ مارچ سے پہلے کون کہتا تھا کہ یہ خونی مارچ ہوگا۔اسلام آباد تب تک بیٹھوں گا جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا۔پولیس سے اسلحہ لیکر انہیں ربڑ کی گولیاں دی گئیں تھیں۔ لیکن انہوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی اور گرین بلیٹس کا آگ لگائی۔اب سپریم کورٹ سے کہتا ہے جوڈیشل کمیشن بنادیں۔کیا ہمارے شہداء کا خون اتنا سستا ہے کہ عمران خان کے بیانیے کے نیچے دب جائے گا۔کیا کانسٹیبل کی شہادت پر آئی جی ان سے معافی مانگے؟