پنجاب:مزید800 سکولوں میں انصاف آفٹرنون پروگرام شروع

آٹھ سوسکول آفٹرنون سکول پروگرام انصاف سکول پروگرام میں شامل
کیپشن: آٹھ سوسکول آفٹرنون سکول پروگرام انصاف سکول پروگرام میں شامل

ایک نیوز نیوز: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 14اضلاع میں مزید 800 سکول آفٹرنون سکول پروگرام انصاف سکول پروگرام میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 14 اضلاع کے 800 سکولوں کو انصاف آفٹرنون پروگرام میں شامل کیا جائےگا،مزید 8سو سکول شامل ہونے سے آفٹر نون سکولز کی تعداد 5800 پر پہنچ جائے گی۔

لاہور میں 34 سکول مزید شامل ہونے سے تعداد 136 ہوگئی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں ملتان،راولپنڈی، نارووال ،سرگودھا، سیالکوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال ،چچہ وطنی، ٹیکسلا،گوجر خان ، ظفر والا بھی شامل ہیں۔ 

مذکورہ اضلاع میں سکینڈ شفٹ میں کلاسسز کا اجراء کیا جائے گا۔