عوامی مینڈیٹ واپس ملنےتک احتجاج رہےگا،پیرپگارا

عوامی مینڈیٹ واپس ملنےتک احتجاج رہےگا،پیرپگارا
کیپشن: عوامی مینڈیٹ واپس ملنےتک احتجاج رہےگا،پیرپگارا

ایک نیوز :جی ڈی اے کے صدر پیرصدرالدین راشدی(پیرپگارا)کاکہنا ہے کہ  عدلیہ انتخابات میں دھاندلی پرازخودنوٹس لے۔عوامی مینڈیٹ واپس ملنےتک احتجاج رہےگا۔

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کاجامشوروٹول پلازہ پردھرنا اختتام پذیرہوگیا ۔

جی ڈی اے کے صدر  پیر صدرالدین راشدی کا  خطاب میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پرانتخابات ہوئے تھے اب سپریم کورٹ  دھاندلی پرازخودنوٹس لے۔ملک میں الیکشن کی جگہ سلیکشن ہوئی۔ووٹوں کی جگہ نوٹس پڑے۔25کروڑ لوگوں کی آواز کو سسنا پڑے گا۔تحریک انصاف اور جی ڈ ی اے کے نوجوان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

 پیر صدرالدین راشدی  کاکہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی سے عالمی سطح پرپاکستان کی برنامی ہوئی اس الیکشن کو کون مانے گا۔جہاں انصاف نہیں ہوگا وہاں حالات  امن وامان کی صورتحال خراب ہوگی۔پی ڈی ایم کی حکومت 10ماہ بھی نہیں چل سکے گی ۔تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن ایسے ہی کرائے جیسے ن لیگ ،پیپلزپارٹی،فنکشنل لیگ نے کرائے تھے ۔

جی ڈی اے کے صدر پیرصدرالدین راشدی(پیرپگارا) کاکہنا تھا کہ جنرل ایکشن میں خرید فروخت کے وقت الیکشن کمیشن کہاں تھا؟ عمران خان سے پہلے بھی سابق حکمرانوں نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں کیا وہ چورنہیں؟ عمران خان کو چور بنادیاگیا۔اگر بانی پی ٹی آئی چور ہے تو ہم سب چور ہیں۔

 پیرپگاراکاکہنا تھا کہ انتخابات کے دوران دوستوں نے جلسے کاکہا میں نے منفع کردیا۔جلسہ مفت  نہیں ہوتا 8سے10کروڑ خرچ ہوتا ہے ۔الیکشن کا رزلٹ تو پہلے ہی فروخت ہو چکا تھا ۔اب احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

 جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی کاکہنا تھا کہ اگلا دھرنا 20فروری کو مورو میں ہوگا ۔آج دھرنے کے باعث حیدر آباد کراچی بلاک ہے،سندھ پنجاب کا بارڈر،کوٹری جامشورو, حیدرآباد, کموں شہید, کوٹ سبزل بند ہے ۔ہم پرامن احتجاج کررہے ہیں۔سندھ اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔پورے کراچی کا گھیراؤ ہوگا ۔