وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ایک نیوز: کرکٹر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہاب ریاض ٹیسٹ اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے اب ٹی ٹؤنٹی انٹرنیشنل سے بھی ریٹائر ہو گئےہیں۔ وہاب ریاض نے اپنی ریٹائرمنٹ بارے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے لیکن وہاب ریاض فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ میں پی سی بی, کوچز, مینٹورز, ساتھی کھلاڑیوں اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ وہاب ریاض آج کل پنجاب کی نگران حکومت میں وزیر اعلی کے مشیر ہیں