کوشش ہوگی پہلےون ڈےمیں جوغلطیاں کیں دوبارہ نہ دہر ائیں،عالیہ ریاض

کوشش ہوگی پہلےون ڈےمیں جوغلطیاں کیں دوبارہ نہ دہر ائیں،عالیہ ریاض
کیپشن: We will try not to repeat the mistakes made in the first ODI, Alia Riaz

ایک نیوز:قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نےکہاہےکہ کوشش ہوگی پہلےون ڈےمیں جوغلطیاں کیں دوبارہ نہ دہرائیں، دوسرے ون ڈے میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کاکہناتھاکہ پہلے ون ڈے میں بیٹرز کی لمبی پارٹنرشپ نہیں لگی جس کی کمی محسوس ہوئی۔ دوسرے ون ڈے میں کوشش ہوگی چھوٹی پارٹنرشپ کو لمبی شراکت میں تبدیل کریں۔ دوسرے ون ڈے میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ پہلے ون ڈے میں بولرز نے ابتداء میں اچھی بولنگ کی تھی۔ آخری اوور میں بولرز نے اچھی بولنگ نہیں کی۔ تمام بولرز کو پلان دیا گیا ہے کہ مخالف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کریں۔    

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔