تونسہ شریف میں سیلاب اور  رود کوہی سے تباہی، امام قیصرانی مدد کیلئے پہنچ گئے

 ڈیرہ غازی میں سیلاب متاثرین کی مدد ، راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ 
کیپشن: ڈیرہ غازی میں سیلاب متاثرین کی مدد ، راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ 

ایک نیوز نیوز: ڈیرہ غازی میں سیلاب متاثرین کی مدد ، راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کےٹریبل ایریا تمن قیصرانی  اور  تحصیل تونسہ شریف کے وہ علاقے جن میں لزدان، چتر، وٹہ، اسپلنگی، کہیر، تھل، سگڑا، کھلیرو، چُھکھزام، نیلوہر، چرتلی، بھمبہ، کوہر، ٹالیدان، کھولہ، سرفراغ، لری شامل ہیں ۔ میں رود کو ہی نے قیامت برپا کر دی ہے۔  سیلابی پانی کئی زندگیاں نگل گیا، جو بچ گئے انھیں بھوک و پیاس نے بے یارو مددگار کر رکھا۔

جہاں   حکومتی و ضلعی انتظامیہ غائب  نظر آتی ہے وہیں پر سماجی شخصیت سردار امام قیصرانی اور ان کی ٹیم ضروریات زندگی کی تمام چیزیں جن میں کپڑے ٹینٹ آٹا چینی دالیں گھی شامل لے کر پہنچ گئے۔8500 سو غریبوں میں امداد تقسیم کی گئی۔ 

اس موقع پر سردار امام قیصرانی کا کہنا تھا کہ ان پہاڑوں میں پتھر پیدا ہوتے یا پھر فوجی۔ یہ علاقے پہلے ہی بڑی غریبی کا شکار ہے۔ رہی سہی کسر سیلاب و رود کوہی اور حکومت کی غفلت نے پوری کر دی ۔ ہم سے جو ہو رہا ہے ہم کر رہے ہیں۔  دور دراز علاقوں میں ہر ممکن امداد پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-16/news-1660657101-9132.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-16/news-1660657101-7218.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-16/news-1660657101-9810.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-16/news-1660657101-4653.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-16/news-1660657101-1503.mp4