قوم کا تحفظ اور خدمت کرنی ہے، اصل امتحان تو اب شروع ہوا : ملا عبدالغنی

قوم کا تحفظ اور خدمت کرنی ہے، اصل امتحان تو اب شروع ہوا : ملا عبدالغنی
کابل: طالبان سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ افغانستان میں بسنے والے ہر فرد کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے ہم نے اپنی قوم کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ان کی خدمت بھی کرنی ہے۔ ہمارا اصل امتحان تو اب شروع ہوا ہے۔

ملا عبدالغنی برادر کی جانب سے یہ پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ہر ممکن حد تک جائیں گے تاکہ افغانستان میں بسنے والے ہر فرد کی زندگیاں بہتر ہوں۔ ہمارا اصل امتحان تو اب شروع ہوا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ افغانوں کا مستقبل، ان کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے ہمیں کام کرنا ہے۔ ہم نے اپنی قوم کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ان کی خدمت بھی کرنی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ملا عبدالغنی برادر نے افغان قوم اور طالبان کو تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور مدد ہمارے شامل حال رہی، اس کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، انسانی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں دیکھا گیا۔