ن لیگ کوبڑادھچکا،پی پی133ننکانہ سےکامیاب لیگی امیدوارکانوٹیفکیشن معطل

ن لیگ کوبڑادھچکا،پی پی133ننکانہ سےکامیاب امیدوار کانوٹیفکیشن معطل
کیپشن: Big blow to PML-N, PP 133 Notification of successful candidate from Nankana suspended.

ایک نیوز: عدالت نےپی پی133ننکانہ صاحب سے کامیاب لیگی  امیدوارراناارشدکی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔
لاہورہائیکورٹ میں پی پی 133 ننکانہ صاحب سے کامیاب امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے مخالف امیدوار محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی ۔

  عدالت نے ن لیگ کے رہنما رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیااورعدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
  درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
  درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ میں نےفارم 45 کے مطابق 35 سو زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا، دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو 25 سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا ، درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا تھا ، الیکشن کمیشن نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا۔
درخواست گزارنےاستدعاکی کہ عدالت رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ عدالت درخواست گزار کی بطور ایم پی اے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔