ایران اسرائیل کشیدگی :پروازیں معطل

 ایران اسرائیل کشیدگی :پروازیں معطل
کیپشن: ایران اسرائیل کشیدگی :پروازیں معطل

ایک نیوز :ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث  آسٹرین ایئر لائنز نے تل ابیب، اربیل اور عمان کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں۔

تفصیلات کےمطابق آسٹرین ایئر لائنز ،ایمریٹس ایئرلائنز نے متعدد پروازیں منسوخ اور ری روٹ کر دیں ،اتحاد ایئرویز نے آج اردن اور اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں ،سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اگلے نوٹس تک تل ابیب جانے اور آنے والی تمام پروازیں معطل کر دی۔ پروازیں خطے میں متعدد فضائی حدود کی عارضی بندش سے متاثر ہوئی ہی، فلائی دبئی ماسکو سے تہران مصر اور متحدہ عرب امارات کے لیے متعدد پروازیں ملتوی کر دی گئیں۔ مشرق وسطیٰ کے ذریعے طویل فاصلے کے راستوں کو دوبارہ تبدیل کیا جائے گا۔