ایران کاحملہ،سعودی عرب کا کشیدگی پراظہارتشویش

ایران کاحملہ،سعودی عرب کا کشیدگی پراظہارتشویش
کیپشن: ایران کاحملہ،سعودی عرب کا کشیدگی پراظہارتشویش

ویب ڈیسک:ایران اسرائیل تنازع پر سعودی عرب نے خطےمیں فوجی کشیدگی بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہارکیا
  سعودی عرب نے تمام فریقین کو 'انتہائی حد تک تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تمام فریقین خطے اور اس کے لوگوں کو جنگوں کے خطرات سے بچانے کی کوشش کریں۔
مصر نے بھی خطے اورعوام کو عدم استحکام اور کشیدگی سے بچانے کیلئے قریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی اور کہا کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جس سے بڑے فوجی تصادم کا خدشہ ہو۔