مقبول ترین ویب سائٹ گوگل میں نئے فیچرکی تبدیلی کی تیاری

مقبول ترین ویب سائٹ گوگل میں نئے فیچرکی تبدیلی کی تیاری
کیپشن: Preparation of new feature change in the most popular website Google

ایک نیوز:دنیامیں سب سےزیادہ وزٹ کی جانےوالی ویب سائٹ گوگل میں بہت بڑی تبدیلی کی جارہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق گوگل کی جانب سےصارفین کیلئےگوگل کے ڈیسک ٹاپ ہوم پیج پر ایک ڈسکور فیڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو حالیہ برسوں میں کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی سمجھی جاسکتی ہے۔
یعنی گوگل ویب سائٹ اوپن کرنے پر روایتی سرچ باکس کے ساتھ مختلف مواد نظر آئے گا۔
ایک رپورٹ میں گوگل کی اس نئی ڈسکور فیڈ کی جھلک پیش کی گئی جس میں مختلف خبروں کی ہیڈلائنز، موسم کی پیشگوئی، اسپورٹس اسکور اور دیگر تفصیلات نظر آ رہی ہیں۔گوگل کی جانب سے اس طرح کا فیچر2018 میں موبائل ڈیوائسز کے یو ایس ہوم پیج میں متعارف کرایا تھا۔
ترجمان گوگل نےبھی ڈیسک ٹاپ ورژن میں کی جانے والی اس تبدیلی کی تصدیق کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اس نئی تبدیلی کی آزمائش ابھی بھارت میں کی جا رہی ہے۔
گوگل کا یہ نیا فیچر مائیکرو سافٹ کے سرچ انجن بنگ سے ملتا جلتا نظر آتا ہے جس میں نیوز اسٹوریز کی طویل فہرست موجود ہوتی ہے۔