گجرات میں کار سوار ڈاکٹر قتل،حملہ آور کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

dr zeeshan
کیپشن: dr zeeshan
سورس: google

ایک نیوز :گجرات میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا ساتھی ڈاکٹر زخمی، حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز نیوز منظر عام پر لے آیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ  گجرات کے رہائشی ڈاکٹر ذیشان انور اور ڈاکٹر عثمان جمیل سی ایم ایچ کھاریاں میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ سروس موڑ پر اپنے ایک ساتھی کا انتظار کر رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے جنہوں نے پہلے ڈرائیور سیٹ پر بیٹھے ڈاکٹر ذیشان انور کو دروازہ کھولنے کا کہا اور اسی دوران پسٹل نکال کر اس پر فائرنگ کر دی ڈاکٹر ذیشان انور کے سر اور گردن میں گولیاں لگیں جبکہ ساتھ بیٹھا ڈاکٹر عثمان بھی زخمی ہو گیا ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے پولیس نے دو نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذیشان انور کو شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں دوران علاج معالجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔

 ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جنہوں نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ واقع میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔