فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر جاں بحق

فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر جاں بحق
کیپشن: فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر جاں بحق

ویب ڈیسک:انڈونیشیا میں میچ کے دوران آسمانی بجلی کھلاڑی پر گر گئی جس کے باعث فٹبالر انتقال کرگیا۔
مغربی جاوا کے علاقے بندونگ میں گزشتہ روز مقامی کلبز کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک کھلاڑی پر آسمانی بجلی گرتی ہے اور وہ وہیں ڈھیر ہوجاتا ہے۔آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے فٹبالر کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کرگیا۔ 35 سالہ فٹبالر کی شناخت سبطین کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ ایک سال میں اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان فٹبالر ہلاک ہو گیا تھا۔