فلوریڈا میں لمبی داڑھی مونچھوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑ دیئے

 فلوریڈا میں لمبی داڑھی مونچھوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑ دیئے
کیپشن:  فلوریڈا میں لمبی داڑھی مونچھوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑ دیئے

ویب ڈیسک:فلوریڈا میں لمبی داڑھی مونچھوں سے متعلق قومی چیمپئن شپ میں تین گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑ دیئے۔
یہ سالانہ ایونٹ مختلف مقامات پر ہر سال بیرڈ ٹیم یو ایس اے کے زیراہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔اس سال بھی مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں کئی لمبی اور گھنی داڑھی مونچھوں والے افراد نے حصہ لیا۔
مقابلے کے 86 شرکاء نے ساتھ ساتھ لائن میں کھڑے ہوکر چہرے کے بالوں سے 195 فٹ اور 3 انچ لمبی زنجیر بناکر ریکارڈ توڑا، پچھلے سال یہ ریکارڈ 150 فٹ کا تھا۔
مونچھوں کی طویل ترین زنجیر کے مقابلے میں 27 شرکاء نے 20 فٹ اور 4 انچ طویل زنجیر کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا۔
آخری مقابلہ جزوی داڑھی کی مدد سے زنجیر بنانے کا تھا جس میں صرف وہ لوگ شریک تھے جنہوں نے داڑھی کے مختلف جزوی اسٹائل جیسے مٹن چوپس، گوٹیس اور مسکٹیئر۔اسٹال فیشل ہیئر بنائے ہوئے تھے۔
24 شرکاء نے 42 فٹ 8 انچ طویل داڑھی کی زنجیر بناکر ریکارڈ اپنے نام کیا۔