فیصل آباد: خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل، جعلی عامل گرفتار

فیصل آباد: خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل، جعلی عامل گرفتار
کیپشن: Faisalabad: Video of rape of woman goes viral, fake perpetrator arrested(file photo)

ایک نیوز: فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے جعلی عامل کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے خود کو عامل کے طور پر مشہور کر رکھا تھا اور مرید والا قبرستان میں ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔

جعلی عامل قبرستان میں اپنے رہائشی کمرے میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

ایک خاتون کے ساتھ اس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔