ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی بڑی کارروائی، اشتہاری ملزم یواےای سے گرفتار

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی بڑی کارروائی، اشتہاری ملزم یواےای سے گرفتار
کیپشن: Major action of FIA Interpol Pakistan, advertisement accused arrested from UAE

ایک نیوز: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم قیصر شہزاد پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم راولپنڈی پولیس کو اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا۔

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزم  کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔