اسد عمر کی زیر قیادت لانگ مارچ کا قافلہ سمندری پہنچ گیا

اسد عمر کی زیر قیادت لانگ مارچ کا قافلہ سمندری پہنچ گیا
کیپشن: The long march convoy led by Asad Umar reached the sea

ایک نیوز نیوز:رہنماتحریک انصاف اسد عمر کی زیرقیادت لانگ مارچ کا قافلہ رواں دواں ہے ۔قافلے کا فیصل آباد کے شہر سمندری پہنچنےپرپرتپاک استقبال کیاگیا۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہریوں کی جانب سے اسد عمر کے استقبال کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔


 فیصل آباد کے شہر سمندری میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف پاکستانی عوام سے خوفزدہ ہیں۔اسد عمر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ’چیری بلاسم‘ کے نام سے پکارتے ہوئے کہا کہ ’یہ لوگ یہاں سے اس لیے بھاگ گئے ہیں کیونکہ یہ پاکستانی عوام سے ڈرے ہوئے ہیں۔‘اسد عمر  کاکہنا تھا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ دباؤ اور جبر سے لوگ ڈر جائیں گے۔‘