ٹک ٹاک پرپابندی کا بل منظور 

ٹک ٹاک پرپابندی کا بل منظور 
کیپشن: ٹک ٹاک پرپابندی کا بل منظور 

ویب ڈیسک:امریکی ایوان نمائندگان نے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق بل اکثریت سے منظور کرلیا
بل کے مطابق  اگر 6 ماہ کے اندر اگر ٹک ٹاک نے چینی کمپنی سے علیحدگی اختیار نہ کی تو اس پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔
  امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے موقع پر روایت کے برخلاف اتحاد دیکھنے کو ملا جہاں ایوان میں موجود نمائندوں نے بل کی حمایت میں 352 اور مخالفت میں صرف 65 اراکین نے ووٹ دیے۔
یہ قانون سازی ٹک ٹاک کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے جس کی گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مقبولیت میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے لیکن ویڈیو شیئرنگ کی چینی کمپنی کے زیر ملکیت اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے حد سے جھکاؤ پر مغربی ممالک کئی مرتبہ اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔