پی ایس ایل ،لیگ مرحلے کے بعد پلے آف میں کون سی 4ٹیمیں ٹکرائیں گی؟

پی ایس ایل ،لیگ مرحلے کے بعد پلے آف میں4ٹیمیں ٹکرائیں گی
کیپشن: پی ایس ایل ،لیگ مرحلے کے بعد پلے آف میں4ٹیمیں ٹکرائیں گی

ویب ڈیسک:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا لیگ مرحلہ مکمل ہوگیا کون سی 4ٹیمیں پلے آف میں ٹکرائیں گی؟
پی ایس ایل میں شامل ہر ٹیم نے 10،10میچ کھیلے اور ٹاپ4ٹیموں نے پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ بنائی۔
پہلے نمبرپرملتان سلطانز نے 14،دوسرے نمبرپرپشاور زلمی نے 13،اسلام آباد ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 11،11پوائنٹس حاصل کئے
 پلے آف مرحلے کے شیڈول کے بعد ٹاپ 2ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کوالیفائر میچ کل کھیلا جائے گا۔جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچے گی جبکہ ہارنے والی ایونٹ سے باہر ہو جائے گی ۔
 ایلیمنیٹر ون کی فاتح اور کوالیفائر کی ہارنے والی ٹیم کے درمیان ایلیمنیٹر 2 کھیلا جائے گا اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔