شوہر کو ایوارڈ ملنے پر زارا نور عباس کی پوسٹ سامنے آ گئی

شوہر کو ایوارڈ ملنے پر زارا نور عباس کی پوسٹ سامنے آ گئی
کیپشن: شوہر کو ایوارڈ ملنے پر زارا نور عباس کی پوسٹ سامنے آ گئی

ویب ڈیسک:شوہر اداکار اسد صدیقی کو کیریئر کے 14 سال بعد ایوارڈ ملنے پر اہلیہ نے پوسٹ کرتے ہوئے شوہر کی تعریفیں کردیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے شوہر کو والد کے انتقال کے چار دن بعد ایک ایوارڈ شو میں ان کی محنت کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کے شوہر نے ایوارڈ کو اپنے والد کے نام کردیا۔
اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ ان کے شوہر نے انڈسٹری میں 14 سال تک سخت محنت کی، جس کے بعد انہیں ایوارڈ دیا گیا۔
زارا نور عباس نے بتایا کہ ان کے شوہر نے والد کے انتقال کے بعد مضبوط اور ثابت قدم رہتے ہوئے نہ صرف ایوارڈ شو میں شرکت کی بلکہ ایوارڈ کو مرحوم والد اور اہل خانہ کے نام بھی کیا۔