سلمان خان کی نئی فلم کی ہیروئن اداکارہ رشمیکا مندانا ہوں گی

سلمان خان کی نئی فلم کی ہیروئن اداکارہ رشمیکا مندانا ہوں گی
کیپشن: سلمان خان کی نئی فلم کی ہیروئن اداکارہ رشمیکا مندانا ہوں گی

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ‘سکندر’ کی ہیروئن ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا ہوں گی۔
اس حوالے سے فلم ‘سکندر’ کے پروڈکشن ہاؤس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ شیئر کی جس میں  باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کیا گیا۔
پوسٹ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤس نے کہا کہ ہم فلم ‘سکندر’ میں سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے لیے رشمیکا مندانا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
پروڈکشن ہاؤس نے مزید کہا کہ ہم سلمان خان اور رشمیکا مندانا کا اسکرین پر جادو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتے۔