پاک بحریہ کو  لاپتہ ماہی گیروں کیلئے سرچ آپریشن میں کامیابی  مل گئی

 پاک بحریہ کو  لاپتہ ماہی گیروں کیلئے سرچ آپریشن میں کامیابی  مل گئی
کیپشن:  پاک بحریہ کو  لاپتہ ماہی گیروں کیلئے سرچ آپریشن میں کامیابی  مل گئی

ویب ڈیسک:پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو کشتی الاسد کے لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی  مل گئی ۔

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے  بقیہ 4 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لیے۔لاپتہ ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو کھلے سمندر میں ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی ۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور  فاسٹ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے یونٹس نے گذشتہ روز دس لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی ڈھونڈ نکالے تھے۔ تمام لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال کر متعلقہ سول حکام کے حوالے کیے جاچکے ہیں۔

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا لاپتہ ماہی گیروں کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن کھلے سمندر میں ماہی گیروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔