آئی سی سی ورلڈکپ2023کاشیڈول تیار

آئی سی سی ورلڈکپ2023کاشیڈول تیار
کیپشن: ICC World Cup 2023 schedule ready

ایک نیوز:آئی سی سی ورلڈکپ2023کاشیڈول تیارکرلیاگیا،15اکتوبرکوپاک بھارت ٹاکراہوگا۔

تفصیلات کےمطابق بھارت نےٹورنامنٹ میں شریک ممالک کےساتھ شیڈول شیئرکردیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے9لیگ میچز5مختلف شہروں میں رکھےگئے۔پاک بھارت ٹاکرا15اکتوبرکواحمدآبادمیں رکھاگیا۔پاکستانی ٹیم6اور11اکتوبرکوحیدرآبادمیں کوالیفائرٹیموں کےخلاف کھیلےگی۔
20اکتوبرکوبنگلورمیں پاکستان آسٹریلیاکامیچ شیڈول ہے،23اکتوبرکوافغانستان پاکستان بنگلورمیں مدمقابل ہونگے،27اکتوبرکوپاکستان جنوبی افریقہ چنائی میں آمنےسامنےہونگے۔
جبکہ31اکتوبرکوکولکتہ میں پاکستان بنگلہ دیش کامقابل طےہے،5نومبرکوبنگلورمیں پاکستان نیوزی لینڈکامیچ شیڈول کیاگیا،12نومبرکوپاکستان انگلینڈآخری لیگ میچ میں کولکتہ میں آمنےسامنےہوں گے۔
واضح رہےکہ ورلڈکپ کےشیڈول کاسرکاری اعلان ایک دوروزمیں متوقع ہے۔