لاہور پولیو سے پاک ہو گیا

لاہور پولیو سے پاک ہو گیا
لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور پولیو فری ہو گیا، شہر کا پانچواں پولیو کا ماحولیاتی نمونہ بھی منفی ہو گیا، اس سے قبل چار نمونہ جات پہلے ہی منفی ہو چکے تھے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ لاہور شہر ڈاکٹروں اور پولیو ورکرزکی محنت اور والدین کے تعاون کی بدولت بہتر ہوا ہے، ضلعی انتظامیہ لاہور کے انتظامی افسران نے بھی بھرپور کام کیا ہے، ہم سب نے ملکر اس کو پولیو فری ہی رکھنا ہے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا مزید کہنا تھا کہ آئیں عزم کریں کہ اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلانے ہیں۔