پاک فوج کے حق میں ریلی، سیاسی و سماجی تنظیموں کی شرکت

سکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
کیپشن: سکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ایک نیوز نیوز: اوچشریف میں شہریوں کی جانب سے پاک فوج کے حق ریلی نکالی گئی۔ شرکاء کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ 
رپورٹ کے مطابق اوچشریف کے شہریوں کی جانب سے پاک افواج کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں شہریوں، سیاسی وسماجی تنظیموں، تاجروں اور سکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی بوائز ہائی سکول سے شروع ہوئی اور الشمس چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک افواج سرحدوں کی محافظ ہے اسکے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے ۔ ریلی کے شرکاء نے پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے اور کہا کہ ہم ہر قدم پر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-11/news-1668151910-7015.mp4