پاکستانی ٹیم سے متعلق ایڈم گلگرسٹ کا بیان جعلی نکلا

پاکستانی ٹیم سے متعلق ایڈم گلگرسٹ کا بیان جعلی نکلا
کیپشن: پاکستانی ٹیم سے متعلق ایڈم گلگرسٹ کا بیان جعلی نکلا

ویب ڈیسک:سابق آسٹریلین وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلگرسٹ نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین ٹیم کہنے کے بیان کی تردید کردی۔

تفصیلات کےمطابق سابق آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلگرسٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کو بدترین ایشیائی ٹیم کہنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ اکاؤنٹس میرے متعلق غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔

گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف زبردست کرکٹ کھیلی۔  پاکستان ٹیم ایک یا دو ٹیسٹ جیتنے کے قریب آگئی تھی میں نے کبھی بھی پاکستان کو آسٹریلین کنڈیشنز کی بدترین ٹیم نہیں کہا۔

 واضح رہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ میں وائٹ واش کے بعد ایڈم گلگرسٹ کے متعلق ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی بدترین ایشیائی ٹیم ہے۔  آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو چھٹی بار اپنی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار کیا تھا۔ گرین شرٹس نے کینگروز کے دیس میں  29 سال سے ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔